مکرمی! مکار دشمن کے خلاف برسرِ پیکار1999میں کارگل کے معرکہ میںبہادری اور شجاعت کی انمٹ داستانیں رقم کر کے جامِ شہادت نوش کرنے والے قوم کے بہادر سپوت حوالدار لالک جان کا آج 7جولائی اکیسواں یومِ شہادت ہے۔پاکستان کی سالمیت اور ناقابل تسخیر قوت اس کے جری و جوانمرد جوانوں کی لازوال قربانیوں سے عبارت ہے جنہوں نے دھرتی ماں کی آبرو،بقا اور حفاظت کی خاطر اپنی زندگیاں نچھاور کر کے ہمیشہ کیلئے امر اور حیاتِ جاوداں پا گئے۔ حوالدار لالک جان ولد نیت جان بھی قوم کے ہیروز میں سے ایک ہیں۔شہید کا لفظ قران میں متعدد جگہوں پر آیا بلکہ اس کی وضاحت بھی کر دی گئی ’’اور جو خدا کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ خیال نہ کرنا بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں ،رزق پاتے ہیں‘‘۔ ( امتیاز یٰسین‘ فتح پور)