لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ نیلم منیر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں قائداعظم محمد علی جناحؒ اعلان کر رہے ہیں کہ ’’پاکستان کی قومی زبان اْردو ہے ‘‘۔ قائد اعظم ؒ نے فرمایا کہ ’جو بھی آپ کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ واقعتاً پاکستان کا دشمن ہے ‘‘۔ بانی پاکستان نے فرمایا کہ ’’ایک زبان کے بغیر کوئی قوم متحد نہیں رہ سکتی‘‘۔نیلم منیر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’قائد اعظم محمد علی جناح میری سب سے پسندیدہ شخصیت اور میرے آئیڈیل ہیں، اداکارہ کی اس خصوصی پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے ۔