ملتان (نیوز رپورٹر)ماڈل کورٹ ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر کے بطور گواہ دیئے گئے بیانات پر جرح ہونے پر مزید گواہوں کوطلب کرلیا۔ گزشتہ روز سماعت پر مقدمہ کے گواہوں ڈی ایس پی عطیہ جعفری اور سب انسپکٹر آصف شہزاد عدالت میں پیش ہوئے جن کے دیئے گئے بیانات پر وکلاء نے جرح کرلی ۔ اس موقع پر ملزم وسیم کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا جبکہ ملزمان مفتی عبدالقوی، ظفر ، حق نواز، عبدالباسط خود عدالت میں پیش ہوئے تھے جس پر فاضل عدالت نے مقدمہ کے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔