لاہور( پ ر ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے پوری قوم 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گی اور پارٹی کارکن کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی بھی کریں گے ، مودی سرکار نے مسلسل کرفیو سے کشمیری عوام کی زندگیاں اجیرن بنائی ہوئی ہیں ۔کشمیری عوام اشیائے ضروریہ اور ادویات کے لئے ترس رہے ہیں دنیا جانتی ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو چکا ہے ۔