لاہو ر(وقائع نگار، 92 نیوز رپورٹ ) وزیراعلی ٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن قانون بنانے سے نہیں عملی اقدامات سے ختم ہوگی،تاریخ میں عمران خان کا نام ڈرنے نہ جھکنے والے لیڈر کے طور پر لکھا جائے گا، ضمیر بیچنے والے تاریخ کے کٹہرے میں جلد کھڑے ہوں گے ، قوم لٹیروں کے ساتھ نہیں،عمران کے ساتھ ہے ، وزیراعظم کی تقریر قوم کے دل کی آواز ہے ، اپوزیشن اور الیکشن کمیشن نے سیاسی نقب زنی روکنے میں عدم تعاون کرکے قوم کو مایوس کیا، سیاست کی آڑ میں ملک کا پیسہ لوٹنا غداری کے مترادف ہے ، قوم ششدر ہے اپوزیشن اسقدر گر سکتی ہے جبکہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سینٹ الیکشن میں ووٹ کو جعلی عزت دینے کے دعویداروں نے سر عام ووٹ کی تذلیل کی ، ووٹ نہیں نوٹ کی جیت ہوئی ہے ، سینٹ الیکشن میں جو کچھ ہوا اس پرہرجمہوریت پسند شرمندہ ہے ، پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا ،پیسے کا گھناؤنا کھیل کھیل کراخلاقی، سیاسی، جمہوری روایات کو پامال کیا گیا ،ضمیروں کا سودا کرنے والوں نے ہر جمہوری اصول کو پاؤں تلے روندا ،منڈیاں لگا کر الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے والوں نے اپنے سینے پر بد ترین داغ سجایا، وزیراعظم کے سینٹ الیکشن کے بارے میں تحفظات سچ ثابت ہوئے ۔ وزیراعلیٰ کی سرکاری مصروفیات کے باعث جشن بہاراں 2021 کا افتتاح مؤخر کر دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل جلیل حیدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ۔