لاہور(نمائندہ خصوصی سے )صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ عوام نے یوم استحصال کشمیر جوش و خروش سے منا کر واضح کر دیا گیا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پوری قوم متحد ہو کر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہی ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک کشمیریوں کو ان کا حق مل نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر اوآئی سی اور اقوام متحدہ کو عملی کردار ادا کرنا ہو گا۔مودی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادکاری کرنے کی سازش کر کے خطہ کو آگ میں جھونک رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مودی سرکار کا یہ متنازعہ اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے انحراف کیا ۔