لاہور(گوہر علی)قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایت پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے آڈیٹر جنرل کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سب کمیٹی نے چاراجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، قومی اسمبلی کی سب کمیٹی کے لیے اجلاس 9 16, ,23, 27جولائی کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی نمبر 2میں ہوں گے ، اجلاس میں آڈیٹر جنرل کے علاوہ سیکرٹری ریونیوڈویژن اور سیکرٹری اورسیز پاکستانی اینڈ ہیومین ریسوس ڈویژن ، سیکرٹری داخلہ ،چیئر مین ای او آئی بی اور دیگر افسران کو بھی طلب کرلیا گیا ہے ،قومی اسمبلی کی سب کمیٹی کے چیئر مین سردار ایاز صادق ان اجلاسوں کی صدارت کریں گے ،ذرائع کے مطابق سب کمیٹی کے اس اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ہدایت پر کس حد تک عمل ہوا ، کمیٹی گزشتہ سال 3دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں جاری کی گئی منسٹری آف اورسیز پاکستانی اینڈ ہیومین ریسوس ڈویژن کو جاری کی گئی ہدایات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لے گی۔