اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ منظوری کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی کے باعث حکومتی ارکان انتہائی زوردار انداز میں ہاں کا جواب دیتے رہے ۔بدھ کو وزیر اعظم دن ایک بج کر10 منٹ پر ایوان میں آئے تو حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا ۔وزیراعظم کی ایوان میں موجودگی کے باعث بیک بینچرز حکومتی ارکان کا جوش دیدنی تھا ۔ حکومتی ارکان دونوں ہاتھوں سے انتہائی طاقت سے ڈیسک بجاتے رہے جبکہ ایک موقع پر حکومتی رکن راجہ ریاض بجٹ کاپی سے زور زور سے ڈیسک بجاتے رہے جبکہ حکومتی بنچوں کی جانب سے اگلے بنچزپر ارکان کے ’’ پیچھے تو دیکھو‘‘ کی آوازیں سنائی دیں ۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی ایوان میں حکومتی اراکین کی تعداد پوری تھی ۔