اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پررسول کریمﷺ کی جگہ حضورکریم لکھنے کامعاملہ،92نیوزکی نشاندہی پرڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے بڑا نوٹس لیتے ہوئے غلطی درست کرنے کی ہدایت کردی۔ویب سائٹ پرموجودانگریزی قراردادمیں رسول کریمﷺ کوحضورکریم لکھاگیاہے ۔قاسم سوری نے کہاویب سائٹ پرموجودقراردادکی غلطیاں فوری طور پر درست کی جارہی ہیں،قومی اسمبلی سے منظورشدہ قراردادتمام ٹیکسٹ بک بورڈزکوبھجوانے کافیصلہ ہواتھا۔