اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی۔نیشنل سیونگز کی شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس تک کمی کردی گئی ہے ۔سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.10 فیصد سے کم کرکے 7.1 فیصد کردی گئی ہے اور اس طرح سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 90 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے ۔ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 84 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ریگولر انکم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.28 فیصد سے کم ہوکر 7.44 فیصد ہوگئی ہے ۔ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 49 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی اور اس طرح ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.54 فیصد سے کم ہوکر 8.05 فیصد ہوگئی ہے ۔سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع میں 50 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی اور اس طرح سیونگ اکا ئونٹس پر شرح منافع 7 فیصد سے کم کرکے 6.50 فیصد ہوگئی ہے ، اس کے علاوہ پنشن اور بہبود اکاؤنٹس پر شرح منافع میں 48 بیسس پوائنٹس کی کم کرکے پنشن اور بہبود اکائونٹس پر شرح منافع 10.32 فیصد سے کم کرکے 9.84 فیصد کردی گئی۔ شرح منافع میں کمی کا اطلاق دو جون سے ہوگا۔