لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل فٹبال چیلنج کپ کی تیاری کیلئے قومی جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔ تربیتی کیمپ میں 20 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ان کھلاڑیوں میں نصیر، توثیق ، واجد ، شفقت ، رمیز ، دانش ، نیک ، عمر ، عبدالوحید، مبین ، یاسین، رضوان اﷲ، اسد ، اصغر ، عباس ، دانیال ، انور شاہ، یاسر خان، اسد اﷲ اور مراد خان شامل ہیں۔