لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی خواتین کرکٹرز کے ہائی پرفارمنس کیمپ کا ایبٹ آباد میں باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔ 30 خواتین کرکٹرز پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ 31 اگست تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے دوران قومی خواتین کرکٹرز 28 اگست کو کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گی۔ کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، عروب شاہ، عائشہ ناز، عائشہ ظفر، بسمعہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء اور حرینہ سجاد شامل ہیں۔اسی طرح ارم جاوید ، جویریہ رؤف، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، بی بی ناہیدہ اور نجیہہ علوی کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے ۔نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، نداراشد، رامین شمیم، صباء نذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین، سدرہ نواز، سوہا فاطمہ، طوبہٰ حسین، عمیمہ سہیل اور وحیدہ اختر بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں کیمپ میں طلب کیا گیاہے ۔کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کیا ، عروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والی 3 رکنی کمیٹی میں اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال شامل ہیں۔عائشہ جلیل مینیجر، ہیڈ کوچ مارک کولز، بیٹنگ کوچ اقبال امام، ٹرینر جمال حسین اور کوچ اے ٹیم شاہد انور بطور آفیشل کیمپ میں شرکت کریں گے ،قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنا ہے ۔