لاہور(پ ر ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے نواز شریف کوعلاج سہو لت دے کر انسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی روشن مثال قائم کی گئی ہے نوازشریف جلد صحت مند ہوں تاکہ واپس آکرقانون کا سامنا کرسکیں۔ قانون سے کوئی بالادست نہیں جس نے اقتدار میں رہ کر ملک و قوم کو نقصان پہنچایا اُسے احتساب کی زد میں آنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو ہر حال میں احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ قومی دولت لوٹنے والوں پر خوف طاری ہے اور احتساب سے بچنے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔