اسلام آباد (وقائع نگار) قومی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، اجلاس اب کل ہوگا۔ کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کا معاملے پر وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس اب 31 مئی کے بجائے یکم جون کو ہو گا۔ اجلاس میں وفاقی وزرائ، وزرائے اعلی اورمتعلقہ حکام شریک ہوں گے ۔ عسکری حکام اور این ڈی ایم اے کے ماہرین بریفنگ دیں گے ۔ قومی رابطہ کمیٹی باہمی مشاورت سے لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ کرے گی۔ اجلاس میں کورونا وائرس کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات پرغور ہو گا، ٹرین سروس کومزید فعال کرنے پرمشاورت کرے گی۔ اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔