لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی ٹونٹی میں پہلی بار منتخب ہو نے والے بیٹسمین احسان علی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے لئے کھیلنا ایک خواب تھا جو پورا ہونے جا رہا ہے ، ٹیم کا اعلان ہو نے سے ایک رات قبل نیند نہیں آ ئی، وہ کوشش کریں گے کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کی جیت میں کردار ادا کریں اور اپنی سلیکشن کو درست ثابت کریں۔ گزشتہ روزقذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسان علی نے کا کہ جب ٹیم میں میرا نام آیا تو میری خوشی کی انتہا نہیں تھی، ٹیم کا اعلان ہونے سے ایک رات پہلے نیند نہ آئی۔ احسان علی نے کہا کہ کوشش ہے اچھا کھیلوں اور پاکستان کی جیت میں کردار ادا کرسکوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پچ کے مطابق کھیلوں گا جہاں مارنے کی ضرورت پڑی ماریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ٹیم میں آ گیا ہوں کوشش کروں گا بہتر کارکردگی دکھاؤں ۔