لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کرایک سال کردی۔ ویمن کرکٹرزکے ڈیلی الاؤنس میں بھی اضافہ کردیاگیا،ویمن کرکٹرزکوپانچ گھنٹے سے زیادہ کے بین الاقوامی سفرپربزنس کلاس ملے گی۔ڈومیسٹک میچزکھیلنے والی تمام خواتین کرکٹرزکو 10 ہزارروپے میچ فیس ملے گی،اے کٹییگری میں شامل ندا ڈار اورثناء میرکی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ،بی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 18.5 فیصد،سی کٹیگری میں 18 فیصد جبکہ ویمن کرکٹرزکے ڈیلی الاؤنس میں سوفیصد اضافہ کردیا گیا۔ویمن کرکٹرزکوغیرملکی دوروں پرملنے والے ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔