پشاور (سپورٹس ڈیسک) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قومی یکجہتی کشمیر گرلز انڈر 19 سکواش چیمپئن شپ 21 تا 24 اگست پشاور میں کھیلی جائے گی ۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 28 خواتین کھلاڑی شریک ہوں گی ۔کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے ترجمان منور زمان کے مطابق ایونٹ کا افتتاح 21 اگست کو سابق ورلڈ چیمپئن اور کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان کریں گے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اے او ای پاکستان ایئر فورس ناردرن ایئر کمانڈ اور ان کی اہلیہ ہوں گی۔