لاہور(نامہ نگار)خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، اکبر علی خان ایڈیشنل سیکرٹری، چودھری انور، اْسامہ طارق، محمد حسن رانا،محمد الیاس، نیاز خان ودیگر نمائندگان آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن(رجسٹرڈ) قومی پریس کے موقر کالموں اور قومی میڈیا کے توسط سے وزیراعظم پاکستان سے پْرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آئی ایم ایف کے ناروا دباؤ کو رد کرتے ہوئے ملک کے قومی مفاد عامہ کے ادارے منافع بخش گدو پاور سٹیشن، اسٹیٹ لائف انشورنس، نیشنل بینک آف پاکستان کی نج کاری نہ کریں اسی طرح پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملز کو نج کاری کے حوالے کرنے کی بجائے ان قومی اداروں کو ماضی کی طرح قابل اور دیانتدار انتظامیہ مقرر کرکے انہیں خود کفیل بنائیں یاد رہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح نے قیام پاکستان کے بعد اپنی افتتاحی تقریر میں اعلان فرمایا تھا کہ قومی مفاد عامہ کے اداروں کو ریاست کی سرکردگی میں تعمیر وترقی کی جائے گی یہ ادارے قوم کے عظیم اثاثے ہیں ماضی کی انتظامیہ نے اپنی نا اہلی و بددیانتی سے اس کو مالی بحران سے ہمکنارکیا ۔ اگر خدانخواستہ پالیسی سازوں نے ہمارے جائز مطالبات پر توجہ نہ دی تو ملک بھر میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔