مکرمی ! ورلڈکپ میں قوم نے قومی ٹیم سے بڑی توقعات وابستہ کی رکھی تھیں لیکن افسوس کہ ان توقعات پر ٹیم نے پانی پھیر دیا ابتدائی میچز سے قومی ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور ویسٹ انڈیز جیسی کمزور ٹیم سے ورلڈکپ کے پہلے میچ میں ہی شکست کا مزہ چکھ لیا اس کے بعد روایتی حریف بھارت سے بھی قومی ٹیم شکست کھا گئی بڑے بڑے اور سینئر کھلاڑی سب کے سب ناکام ہوگئے قوم سوال کررہی ہے تجربہ کار کھلاڑیوں کا تجربہ کہاںگیا ؟پے در پے شکست کے بعد جب ٹیم کی کارکردگی بہتر ہونے لگی تو بہت دیر ہوچکی تھی ۔پاکستان کا رن ریٹ کم ہونے کے وجہ سے نیوزی لینڈ کو بھرپور فائدہ ملا اور کیویز نے ٹاپ فور میں جگہ بنالی اور پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوگیا قوم سوال کر رہی ہے اس ناکامی کا ذمہ دار کون ہے کوچ سے لیکر کپتان تک سب کا احتساب کیا جائے ؟ (کاوش میمن ،وفاقی اردو یونیورسٹی،کراچی)