لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا،عدالت نے سات یوم میں عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کرکٹر شرجیل خان کی درخواست پر سماعت کی، کرکٹر شرجیل خان کے وکیل شائیگان اعجاز چدھڑ نے دلائل دئیے ،انہوں نے کہا کہ شرجیل خان کاسپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ سے کوئی تعلق نہیں رہا،وفاقی حکومت نے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کر رکھاہے ،شرجیل خان کو عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں،استدعا ہے کہ عدالت شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے ،وزارت داخلہ کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے کے پاس انکوائری زیرالتواۂے ، شرجیل خان کا نام ایف آئی اے کے کہنے پرای سی ایل میں ڈالا گیا، جس پر عدالت نے نے وزارت داخلہ کو کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا،عدالت نے سات یوم میں عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔