شارجہ(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ 2سال بعد ٹیم میں واپسی پر اﷲ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ، اپنی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ، کوچز اور کپتان نے کہا تھا پورے اوور کھیلنے ہیں مگر میں اپنی فیورٹ شارٹ پر آئوٹ ہوگیا ، آئندہ میچ میں اس میں مزید بہتری لائوں گا ۔ شارجہ میں آسٹریلیا کیخلاف میچ اننگز کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ دو سال بڑی مشکل سے گزارے تاہم اس دوران میں نے ڈومیسٹک اور کلب لیول میں خوب کرکٹ کھیلی اوراپنی پرفارمنس پر خوب توجہ دی خوشی ہے 2سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے میری بیٹنگ سے ٹیم کا رن ریٹ بہترین ہوا اس پر خوشی ہے تاہم افسوس اس بات کا ہے پورے اوورز کھیلنے کی ہدایت ملی تھی تاہم میں اپنی فیورٹ شارٹ پر آئوٹ ہوگیا ۔ یاد رہے عمر اکمل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے ۔