اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) ملک میں قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے پاک فوج کا بڑا اقدام سامنے آگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ایوب نیشنل پارک میں بین الاقوامی معیار کا آسٹروٹرف مکمل کر لیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ہاکی کے کھیل کے فروغ کیلئے سہولیات کی فراہمی کی غرض سے بین الاقوامی معیار کا آسٹروٹرف سٹیڈیم ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں تیار کیا گیا جس کیلئے ماڑی پیٹرولیم کمپنی اور آرمی ہیریٹیج فاونڈیشن نے مشترکہ تعاون کیا ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، آرمی چیف نے پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین افتتاحی ہاکی میچ بھی دیکھا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کھیل کی بحالی کے لئے ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے اقدامات کو سراہا۔