کوئٹہ(آن لائن)لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 31جولائی 2019تک 4020کیسز نمٹا دیئے جولائی 2019کے دوران 21کیس موصول ہوئے جس کے بعد جبری طور پرلاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی 6277ہوگئی جن میں سے 4020کیسز نمٹا دیئے کوئٹہ میں 123کیسوں کی سماعت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال اور دیگر ممبران نے 31جولائی 2019تک 4020لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے اس سارے عمل کے دوران کمیشن کے چیئر مین جاوید اقبال اور دیگر ممبران نے نہ صرف لا پتہ افراد کی کمیٹی کا موقف ذاتی طور پرسنا بلکہ ان کی جلد بازیابی کیلئے بھر پور کوششیں کیں۔