لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی کھلاڑی حماد انجم اور وقار کو یورپی ویزے نہ مل سکے جس وجہ سے وہ ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہو سگے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن گے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ حماد انجم اور وقار کے ویزے مسترد نہیں ہوئے تاخیر کا شکار ہیں۔ امید ہے کھلاڑیوں کو پیر تک ویزے جاری ہو جائیں گے ۔ ویزے ملنے کی صورت میں کھلاڑی منگل کو ٹیم جوائن کر لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ان فٹ کھلاڑی ابوبکر کے متبادل کھلاڑی کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔