لاہور(سٹاف رپورٹر)واپڈاسپورٹس بورڈ کی جانب سے 66ویں قومی ہاکی چیمپئن جیتنے والی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ۔ واپڈا ہاؤس میں منعقد ہونے والی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین واپڈا / واپڈا سپورٹس بورڈ کے سرپرست اعلیٰ لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) تھے ۔ جنہوں نے کھلاڑیوں اورمینجمنٹ میں دس لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے ۔ممبر (فنانس)، ممبر(پاور) ، ممبر(واٹر) ، ایم ڈی (ایڈمن) اور صدر واپڈا سپورٹس بورڈ ، سیکرٹری واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے سینئر عہدیدار بھی تقریب میں موجود تھے ۔66 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد اب واپڈا کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اِس کی ہاکی ٹیمیں بیک وقت مینز ، ویمنز اور جونیئر قومی چیمپئن ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے جیت پر واپڈا کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ۔