فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)قومی ٹی 20 کپ میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا ۔ کل سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے زیراہتمام قومی ٹی 20 کپ کے سنسنی خیز مقابلے اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں جاری ہیں۔سندھ کی ٹیم چار میں سے دو میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سدرن پنجاب نے ایونٹ میں ابھی تک ایک فتح حاصل کی ہے ، شان مسعود سدرن پنجاب اور اسد شفیق سندھ کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔