لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں قومی ٹرائنگولر ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں افتتاحی میچ پی سی بی بلاسٹرز نے جیت لیا۔ پی سی بی چیلنجرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست ہوگئی۔پی سی بی بلاسٹرز کی کائنات حفیظ کو 82 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔پی سی بی چیلنجرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے ۔کپتان بسمہ معروف نے 33 جبکہ ارم جاوید نے 32 رنز کی اننگ کھیلی۔ بلاسٹرز کی جانب سے عالیہ ریاض نے 41 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پی سی بی بلاسٹرز نے مطلوبہ ہدف 47 ویں اوور کی چوتھی بال پر نو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ پی سی بی بلاسٹرز کی کائنات حفیظ 82 جبکہ عالیہ ریاض نے 23 رنز سکور کئے ۔ چیلنجرز کی سعدیہ اقبال نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔