لاہور(نمائندہ خصوصی )چیئر پرسن قائمہ برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے فیصلے کو حکومت پر دبائو بڑھانے کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی اراکین شریف خاندان کی بجائے جن کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں ان کی خدمت کریں ، ن لیگ کا صرف یہی مطالبہ ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز میں گرفتار حمزہ شہباز کو پروٹوکول دیا جائے ۔