کراچی (شوبز ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 5ویں سیزن کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس پر سوشل میڈیا پر مایوسی کا اظہار کیا گیا اور تقریب کی انتظامیہ سمیت کئی افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا اس موقع پر سب سے زیادہ مذاق آر جے احمد گوڈیل بنے ۔ احمد گوڈیل کے مطابق انہیں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے بعد سے لوگوں کی شدید نفرت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔احمد گوڈیل کے مطابق اصل میں تو میں اس تقریب کا میزبان تھا ہی نہیں، فخر عالم اس شو کے میزبان تھے ۔انہوں نے تنقید کرنے والوں سے سوال کیا کہ میری غلطی کیا تھی؟ کم سے کم آپ لوگ میری ماں اور بہن کو تو بخش دو، کیا میں نے اسٹیج پر بدتمیزی کی کسی کو گالی دی؟ میں نے غلط کیا کیا؟ان کا کہنا تھا کہ میں صرف ایک میزبان ہوں، مجھے اور کیا کرنا چاہیے تھا؟ کیا میں کپڑے اتار کر اسٹیج پر ڈانس کروں؟