لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی ملاقات کے لئے نیا سسٹم متعارف کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔فیصلہ قیدیوں اور ان کے عزیزو اقارب کی سہولت کے لئے کیا گیا ۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ لا ہور کی دونوں سمیت پنجاب کی 43جیلوں میں جالی ختم کرکے ملاقاتیوں اورقیدیوں کے درمیان شیشے نصب کرکے انٹرکام کے ذریعے بات کرائی جائے گی۔ واضح رہے کہ جیل حکام سے اجازت کے بعد جمعہ، ہفتہ اور پیر صبح ساڑھے سات بجے سے لے کر3 بجے تک آنے والے ہرفردکوجیل میں بند قیدی رشتہ داروں سے ملایا جاتاہے ، تینوں دنوں میں عام طور پر12 سو سے لے کر15سو ملاقاتیں کرائی جاتی ہیں۔