کراچی(سٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ سندھ میں آئل کمپنیز کی عدالت عظمیٰ کے احکامات کی حکم عدولی پرجسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس کے کے آغا نے فنڈز کی خورد برد پر نیب کو تحقیقات کا حکم دے دیا دو رکنی بینچ نے آرڈر کاپی نیب چیئرمین کو بھیجنے کا حکم دیا ہے ہفتے کو چیف سیکریٹری اور آڈیٹر جنرل نے رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایا کہ فنڈز میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کی گئیں ہیں آئل کمپنیز نے ڈی جی پی سی اور حکومت سندھ کو بتائے بغیر ضلعی انتظامیہ کو فنڈز منتقل کیے ضلع انتظامیہ نے فنڈز کے استعمال میں دی گئی عدالتی ہدایت نامے پر عمل درآمد نہیں کیا ضلعی انتظامیہ نے غیر متعلقہ اکاؤنٹس میں رقم منتقل کی ضلع انتظامیہ نے اعلیٰ حکام کی منظوری کے بغیر فنڈز کا استعمال کیا گیا استعمال شدہ فنڈز میں 37 فیصد خلاف ظابطہ استعمال کیا گیا ضلعی انتظامیہ کو سات ارب 40 کروڑ سے زائد رقم منتقل ہوئی ضلعی انتظامیہ نے چار ارب پچاس کروڑ 68 لاکھ روپے رقم استعمال کی ضلع انتظامیہ نے 39 فیصد استعمال ہی نہیں کئے کراچی کے کمشنر کو 3 کروڑ 44 لاکھ دیئے گئے کمشنر کو دی گئی رقم متعقلہ ڈپٹی کمشنر کو منتقل نہیں کی گئی پراجیکٹ کے متعلق مقامی لوگوں سے مشاورت نہیں کی گئی مشترکہ بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لئے غیر ضروری تاخیر کی گئی کوسٹل علاقوں کو نظر انداز کیا گیا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کراچی ڈویژن کے کسی ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ پیش نہیں کی جس پرعدالت برہمی کا اظہار کیا عدالت نے کراچی کے تمام ڈی سیز کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا عدالت نے کراچی کے ڈپٹی کمشنرز فنڈز کے متعلق تفصیلات بھی طلب کر لیں ہیں عدالت نے ڈی سیز سے استفسار کیا کہ آئل کمپنیز سے ملنے والے فنڈز سے کیا کام کیا،عدالت نے گیس فیلڈ کے قریب گاؤں کو گیس فراہمی کے اخراجات کے معاملے پر بھی رپورٹ طلب کی ہے جبکہ عدالت نے اخراجات کے تنازعے پر سیکریٹری پٹرولیم اور قدرتی وسائل سمیت ایم ڈی سوئی گیس کو بھی طلب کرلیا ، عدالت نے سیکریٹری پٹرولیم و قدرتی وسائل سے استفسار کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے سفارشات پر کیا عمل کیا گیا عدالت نے حکومت سندھ سے مشترکہ مفادات کونسل اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے متعلق بھی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے عدالتی احکامات اور وزیر اعظم کے ہدایات کی روشنی میں فیلڈ کے قریبی گاؤں کو گیس فراہمی کی سوئی گیس کی ذمہ داری ہے عدالت نے سوئی گیس کے موقف پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ قریبی علاقے کے گاؤں کو ویلفیئر فنڈز میں گیس فراہمی کے اخراجات کرنا سمجھ سے بالا ہے ،خامیوں کے باوجود عملدرآمد کے لئے صحیح سمت میں اقدامات کئے جا رہے ہیں جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ ابھی بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام اضلاع سے مزید تفصیلات طلب کی ہیں۔