لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے قیمت ایپ پر گراں فروشی کی موصول ہونے والی شکایات پر عملدرآمد جاری ہے ۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 2516 شکایات موصول ہوئیں1723 شکایات کو حل کر دیا گیا793 شکایات پر کام جاری ہے شکایات پر 293000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔قیمت ایپ پر گراں فروشی کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات پر زیرو ٹالرنس ہو گی۔