اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل نے کہاہے کہ ن لیگی ترجمانوں نے پھر سے درخت گننا شروع کر دیئے ،ن لیگیوں سے بڑا جھوٹا کون ہوگا، پارلیمان میں کچھ اور عدالت میں کچھ کہتے رہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں سے بلین ٹری سونامی منصوبہ برداشت نہیں،نوکری کی بیڑیوں میں جکڑے ترجمان کب تک چوری اور جھوٹ کا دفاع کریں گے ؟ انہوں نے کہا مریم اورنگزیب بغض کی ماری ہوئی ہیں،مریم اورنگزیب کو میرا مشورہ ہے کہ بلین ٹری سونامی کے بار ے میں عالمی اداروں کی رپورٹس پڑھ لیں۔