لاہور (پ ر )پاکستانی موبائل مارکیٹ کے مشہور برانڈٹیکنو موبائل کی جانب سے اپنی Sparkسیریز کا ایک اور شاندارسمارٹ فون Spark 5Pro متعارف کرا دیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے 7 جون کو اپنے آفیشل فیس بک پیج پر لایئو سٹریم میں اس سمارٹ فون کو باقاعدہ لانچ کیا گیا۔Spark 5Pro سمارٹ فون (4+ 64)کے ساتھ 19,999 روپے میں ، جبکہ (4+ 128) 21,499روپے صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔ یہ سمارٹ فون Spark 4 کی جدید ورژن ہے ۔Spark 5Pro 6.6 انچ کی بڑی سکرین،5000mAh کی شاندار بیٹری سے لیس ہے ۔ Spark 5Pro(4+64) 13 MP جبکہ، (4+ 128) Spark 5Pro 16 MP کے ساتھ 5 کیمروں سے مزین ہے ۔ اس کے علاوہ فنگر پرنٹ سینسرکا فیچر بھی موجود ہے ۔Spark 5 10-14 جون کے درمیان Daraz کی شاندار سیل میں بھی دستیاب ہوگا ۔ وہ خوش نصیب صارفین جو اس سیل میں سب سے پہلے اس سمارٹ فون کو آرڈر کریں گے وہ ٹیکنو موبائل کی جانب سے 2000 روپے کا حریت انگیزڈسکاؤنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔