لاہور(جنرل رپورٹر) ٹیکنیکل اداروں کے طلبہ کی پروموشن پالیسی تیار کر لی گئی، طلبہ کو بغیر امتحانات کے پاس کرنے کے لیے آرڈ نینس جاری کیا جائے گا ، تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکنیکل بورڈ کی جانب سے طلبہ کو بغیر امتحانات کے پاس کرنے کے لیے پالیسی تیار کرلی گئی تاہم اس حوالے سے آرڈیننس جاری ہوگا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل بورڈ نے پالیسی تیار کرکے محکمہ انڈسٹری کو بھیجی جس کے بعد حکومت نے آرڈ نینس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ، پالیسی کے تحت چالیس فیصدامتحانات میں فیل بچوں کو بھی پاس کیا جائے گا،فرسٹ ائیر کے طلبا کو اگلی جماعت میں پروموٹ کرکے آئندہ سال امتحان میں حاصل کردہ نمبرز کی بنیاد پر دو سال کا رزلٹ تیار کیا جائے گا، ٹیوٹا حکام کاکہنا ہے کہ سکینڈ ائیر کے طلبا کو پروموٹ کرکے تھرڈ ائیر میں حاصل کردہ نمبرز کی بنیاد پر رزلٹ تیار ہو گا،تھرڈ ائیر کے طلبا کو سکینڈ ائیر کے رزلٹ کی بنیاد پر پاس کردیا جائے گا۔