لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) لاہور کی فیملی کورٹ میں 95سالہ معمر خاتون نے پینتیس سال بعد 100 سالہ شوہر سے جہیز واپسی کا دعوی دائر کر دیا۔ 1960 میں بابا اسماعیل کی شادی تاج بی بی سے ہوئی اور 35 برس قبل طلاق ہو گئی، اب 35 سال بعد تاج بی بی نے جہیز واپسی کا دعوی دائر کر دیا، نوٹس ملنے پر بابا اسماعیل وکیل کے ہمراہ کورٹ میں پیش ہوگیااور موقف اختیار کیا کہ دعویٰ جھوٹا ہے ، 1960 میں تاج بی بی کو خالی ہاتھ بیاہ کے لایا تھا، بابا اسماعیل کے ساتھ 85 سالہ بزرگ گواہ بھی عدالت میں پیش ہوا، گواہ نے عدالت کو بتایا نکاح میرے سامنے ہوا، تاج بی بی اپنے ساتھ کوئی جہیز نہیں لائی تھی، بابا اسماعیل کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا وہ چیزیں مانگی گئیں جو اس وقت پاکستان میں کم ہی میسر تھیں، عدالت دعوی خارج کرے ۔