شنگھائی( سپورٹس ڈیسک) روسی کھلاڑی ڈینیل میڈویڈوف نے شنگھائی ماسٹرزکا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فائنل میں انہوں نے الیگزینڈر زویرو کو شکست دی۔ شنگھائی میں کھیلے گئے اے ٹی پی مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں روس کے ڈینیل میڈویڈوف نے جرمنی کے الیگزینڈر زویرو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-1 رہا۔