لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ انڈر19 کے آل راؤنڈر ذرک خان کو ٹیم میں سیلیکٹ نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا لاہور ہائیکورٹ میں انڈر19 کرکٹ کے آل راؤنڈر ذرک خان کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں کہا گیا کہ پچھلے آئین کے تحت مجھے انڈر 19ٹیم میں شامل کیا گیا تھا نئے آئین کے تحت مجھے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا میرٹ پر آنے کے باوجود ڈراپ کرنا امتیازی سلوک ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ٹیم میں شامل کرنے کا حکم جاری کرے ۔