اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ہاں بیٹی ’عنایہ عماد‘ کی پیدائش ہوئی ہے ۔عماد وسیم نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔بیٹی کے نام کے حوالے سے عماد وسیم نے بتایا کہ نومولود کا نام انہوں نے سیدہ عنایہ عماد رکھا ہے ۔اپنے پیغام میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید بھی کہا۔