لندن ( نیٹ نیوز ) برطانیہ کی سرکاری ائیرلائن برٹش ائیرویز کا آئی ٹی سسٹم بیٹھنے سے فلائٹوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوگیا۔ برٹش ائیرویز کے آئی ٹی سسٹم میں خرابی سے لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر 81 اور گیٹ وک ائیرپورٹ پر 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ سسٹم میں خرابی سے 200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔برٹش ائیرویز کا کہناہے کہ سسٹم میں خرابی کے بعد ائیرپورٹس پر مینوئل طریقے سے چیک ان کیا جا تا رہا ۔