دمشق (ویب ڈیسک) شام کے دار الحکومت دمشق میں گھوڑوں کے میلے کا انعقاد کیاگیا۔الشام انٹرنیشنل عریبین ہارس فیسٹیول نامی اس میلے کے آغاز پر ایک شاندار پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا۔جس میں سجے سنورے گھوڑوں نے حصہ لیا جبکہ اس دوران میوزک بینڈز نے روایتی موسیقی کے سْر بکھیرے ۔واضح رہے کہ یہ میلہ 20اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔