کراچی(نیٹ نیوز ) حکومت نے پہلی بار بانی پاکستان محمد علی جناح کی اصل قبر پر عوام کو حاضری اور فاتحہ خوانی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق یوم آزادی پر مزار قائد پر ہونے والی خصوصی تقریبات کے بعد عوام کو اصل قبر پر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ بانی پاکستان کی اصل قبر گنبد میں موجود قبر کے عین کئی فٹ نیچے واقع ہے ۔اصل قبر میں بھی ماربل و دیگر قیمتی پتھر لگے ہوئے ہیں ۔بانی پاکستان کی اصل قبر کے واقع ہال میں مکمل آرائش کی گئی ہے اور اوپر واقع قبر کی طرزپر فانوس اور دیگر آرائشی قمقمے بھی نصب ہیں۔بانی پاکستان کی اصل قبر پر ماضی میں چیدہ چیدہ شخصیات کو جانے کی اجازت دی جاتی رہی ہے ۔