مغربی کنارہ(این این آئی)اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں کریک ڈائون کرتے ہوئے متعدد فلسطینی گرفتار کر لئے چلی میں بھی اسرائیل کیخلاف قر ارداد منظور کرلی گئی ہے ۔ اسرائیلیوں کے قبلہ اول پر دھاوے جاری ہیں ،فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں، گھر گھر تلاشی میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ،حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی الحاق کا منصوبہ ناکام بنایا جائے ،مزاحمت کیلئے تیار ہیں۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے چلی کی پارلیمنٹ کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے ۔دریں اثنا فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی حکمراں جماعت حماس کی بحری فورس کا کمانڈر اپنے بھائی کے ہمراہ تنظیم کی اہم اور حساس دستاویزات کے ساتھ اسرائیل فرار ہوگیا ۔ اسرائیلی زندانوں میں قید اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک سینئر رکن حسام القواسمی کی ہونہار بیٹی نے میٹرک کے امتحان میں سائنس کے مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کرکے اپنے پورے خاندان اور والد کا سر فخر سے بلند کردیا۔