لاہور(کلچرل رپورٹر) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام جشن آزادی میوزیکل فیسٹیول مقبوضہ کشمیرسے اظہار یکجہتی کے لئے منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ اس بات کا اعلان سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان سیدسہیل بخاری نے کیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کے علاوہ پرائیویٹ اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ میوزیکل پروگرامز کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لئے منسوخ کر دیں کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور دشمن اس وقت شہ رگ کا ٹنے کے درپے ہیں اور ہم پاکستانی جشن منا رہے ہیں۔ ہماری غیرت یہ گوارا نہیں کرتی کہ ایک طرف کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور ہم ڈھول ڈھمکے کے ساتھ جشن آزادی پوری دنیا میں منارہے ہیں ۔