اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے ٹویٹ کی وضاحت کردی،شہبازگل نے پہلے 92نیوزکے ٹکرزکاسکرین شارٹ ٹویٹ کیااورلکھا 92نیوزایک مفرورمجرم کے ٹویٹ کی خبرچلارہاہے ،اگلے ٹویٹ میں شہبازگل نے کہا ریکارڈ درست رہے کہ صرف 92 نیوز نے ہی نہیں بلکہ دیگر چینلز نے بھی مفرور نوازشریف کے ٹویٹ پر خبر چلائی،میں نے صرف 92 کے بارے ٹویٹ کیا کیونکہ سکرین پر 92 چل رہا تھا،میرا موقف بڑا واضح ہے کہ عدالتوں سے سند یافتہ مجرم اور اشتہاری کو اس طرح کوریج دینا اداروں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔