لودھراں (نامہ نگار) آل پاکستان پوٹینشل ٹرافی ٹیپ بال فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل احمد پور شرقیہ نے جیت لیا ۔یونائیٹڈ کرکٹ کلب گیلے وال رنر اپ رہی ، رانا محمد ارسلان خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔گزشتہ روز آل پاکستان پوٹینشل ٹرافی ٹیپ بال فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل پوٹینشل کرکٹ گراؤنڈ پول پلانٹ واپڈا لودھراں میں کھیلا گیا۔ جس میں احمد پور شرقیہ نے کامیابی حاصل کی۔ یونائیٹڈ کرکٹ کلب گیلے وال رنر اپ رہی۔ سیمی فائنلز کے چیف گیسٹ رانا شہزاد انور ، راؤ عمر فاروق اور مجیب الرحمن تھے ۔ فائنل کے چیف گیسٹ رانا محمد ارسلان خان تھے ۔ جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔