لاہور(اپنے رپورٹر سے ) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کی جانب سے ساندہ روڈ پر لوکل گورنمنٹ کمپلیکس میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس کے بعد سول سیکرٹریٹ تک ریلی بھی نکالی گئی۔ اس موقع پر سرکاری ملازمین نے مہنگائی کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔