کراچی (سٹاف رپورٹر ) نیپا چورنگی پر کار سوار شہری کو ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے رکنے کے اشارے کو نظرانداز کرنا مہنگا پڑگیا۔ ٹریفک پولیس اہلکار کار کے سامنے آکر کار کے بونٹ پر چڑھ گیا اور گاڑی رکوانے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس اہلکار کی گاڑی روکنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹریفک پولیس نے شہری کے خلاف 1 ہزار روپے کا چالان کردیا ڈرائیور غفلت اور لاپروائی سے کار چلا رہا تھا۔