نیویارک (شوبزڈیسک) جیمز بونڈ کے ہیرو ڈینئل کریگ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ، اُنکے ٹخنے کی معمولی سرجری کی جائیگی ۔فلم جیمز بونڈ کے سلسلے کی نئی فلم کا نام اب تک سامنے نہیں آیا لیکن اسے بونڈ 25 کہا جارہا ہے ، جسکی شوٹنگ جمیکا میں جاری ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ڈینئل کریگ گزشتہ ہفتے ایک سین کی عکس بندی کراتے ہوئے گرے اور اُن کا ٹخنہ زخمی ہوگیاتھا۔فلم کے ٹوئٹراکاونٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈینئل کے زخمی ہونے سے فلم کی ریلیز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔