کراچی (سپورٹس رپورٹر) ینگ ہنگورہ فٹبال کلب کے زیر اہتمام کلری فٹبال گرائونڈ آگرہ تاج کالونی میں جاری آل کراچی شہید شعیب کچھی ہنگورہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کا آج سے دوبارہ آغاز ہورہا ہے ۔ٹورنامنٹ کے میچز عید کی چھٹیوں کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے تھے ۔ اب ایونٹ اتوار سے باقاعدگی سے شروع کیا جا رہا ہے ۔ کلری فٹبال گرائونڈ آگرہ تاج کالونی میں جاری آل کراچی شہید شعیب کچھی ہنگورہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلے میچ میں شام چار بجے پھول پتی بلوچ کامقابلہ ایسٹ کی چنیسر بلوایف سی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں شام سواپانچ بجے میزبان سائیڈ کلری محمڈن کے مقابل ویسٹ کی بلجئی بلوچ ایف سی کی ٹیم آئے گی۔